ملک بھر سے ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک دن میں ریکارڈ 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے 78 افراد جاں بحق بھی ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار647 ہو گئی، پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان 4 ہزار 514، اسلام آباد 2 ہزار 893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 متاثرین زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 76 ہزار398 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 78 مریض بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 540 ہوئیں، سندھ میں 503، خیبرپختونخوا 482، بلوچستان 49، اسلام آباد 30، گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 1621 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس میں مبتلا 824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 27 ہزار 110 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.