رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق رات کو دل کا دورہ پڑنے سے منیر اورکزئی کا انتقال ہوا۔ منیر خان اورکزئی کی طبعیت گزشتہ کئی روز سے ناساز تھی ۔چند روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی منیر اورکزئی کی طبعیت ناساز ہوئی تھی۔ منیر اورکزئی نے ایک ماہ قبل کورونا لاحق ہونے کے خدشے میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا مگر انکی کورونا رپورٹ نیگیٹیو آگئی تھی جس کے بعد وہ اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

منیر خان اورکزئی کے بھائی فضل رحمن اورکزئی کا کہنا ہے کہ منیر خان اورکزئی کی نماز جنازہ دوپہر تین بجے منصورہ ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے منیر خان اورکزئی جمعیت علماء اسلام اورکزئی ایجنسی کے رکن تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment