احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹیگیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے


احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹیگیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

 

احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج محمد بشیر نے نیب سے استفسارکیا کہ بتائیں ریفرنس دائرکرنا ہے یا کیس خارج کردیں جس پر نیب نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتےہوئے موقف اپنایاکہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیرہورہی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائےگا۔

 

احسن اقبال روسٹرم پرآئے اورکہاکہ نیب میڈیا پرکردارکشی کررہا ہے جس پر جج نےریمارکس دیے کہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہر جا کرمیڈیا پر ہی دیں۔

 

کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی گئی، احسن اقبال نے ریفرینس دائرنہ ہونے پرکیس خارج کرنے کی استدعا کی میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہاکہ نالائق اور نااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، احسن اقبال بولے کہ شوگر کمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کوکمیشن میں طلب نہیں کیا گیا چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،احسن اقبال نے آزاد اورمنصفانہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

یاد رہے احسن اقبال پر نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں کرپشن کا الزام میں نیب میں مقدمہ چل رہا ہے، پچھلے سال کے آخر میں احسن اقبال کو نیب نے گرفتار بھی کر لیا تھا مگر آجکل وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.