سابق ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق خان کو افغانستان کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا

ویب ڈیسک۔ پاکستان نے سابق ترجمان دفتر خارجہ اور سینئر سفارت کار ایمبیسڈر محمد صادق خان کو افغانستان کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے،محمد صادق نے 2008 سے 2014 تک افغانستان میں بطور پاکستانی سفیر خدمات بھی سرانجام دیں ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایمبیسڈر محمد صادق خان فارن سروس آف پاکستان کے آفیسر ہیں جو سفارتکاری کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں سابق سفیر محمد صادق 2008 سے 2014 تک افغانستان میں بطور پاکستانی سفیر خدمات سرانجام دیں گے، ایمبیسڈر محمد صادق خان برسلز ، بیجنگ اور واشنگٹن سمیت متعدد اہم دارالحکومتوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ 2007-2008 میں وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محمد صادق مارچ 2014 سے اکتوبر 2016 تک قومی سلامتی ڈویژن کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں, پاکستان میں سابق افغان سفیر عمر زخیلوال نے بھی محمد صادق خان کی بطور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment