پاکستان میں کرونا کے شدید حملے جاری، متاثرہ افراد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں کورونا کے وار بدستور جاری ہیں ، ملک میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں 4 ہزار728 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 1لاکھ 3 ہزار671 ہوگئی ہے ، گزشتہ روز کرونا سے متاثر 65 مزید افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف ملک کے مختلف اسپتالوں میں 1ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےاعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان بھر میں 22,650 ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں 4 ہزار728 پازیٹیو رپورٹ ہوئے تھے۔

پنجاب میں اب تک 38ہزار903 ،سندھ 38ہزار108 خیبرپختونخوا 13487،بلوچستان 6516 اور اسلام آباد میں 5329 مثبت کرونا کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

واضع رہے کہ ملک میں ایک روز میں 65 افراد کی اموات سے کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2067 چکی ہے ۔ پنجاب 715 اموات کے ساتھ سرفہرست جبکہ سندھ میں650 اور خیبرپختونخوا میں575 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment