گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں کی سطح بلند


گلیشئر پگھلنے سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ، دریاے سندھ میں پانی کا بہاؤ غیرمعمولی ہونے لگا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق اس وقت دریاے کابل اور جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف دریاے چناب کے بہاو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ارسا کے مطابو اس وقت ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد بہاو 2 لاکھ 96 ہزار کیوسک اور ڈیموں سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، ارسا

کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 6لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکا ہے ۔

 

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے۔

 

ارسا کے مطابق دریاے سندہ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاو1 لاکھ 49 ہزار کیوسک، دریاے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 71ہزار کیوسک، دریاے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 60 ہزار کیوسک، دریاے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 41 ہزار کیوسک ہے۔

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.