راولپنڈی میں پولیس افسران پر کرونا وائرس کے وار جاری

ویب ڈیسک ۔ ملک میں جاری کرونا حملوں سے  راولپنڈی میں پولیس شدید متاثر ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اے ایس پی،2 ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کرونا وائرس کی تصدیق ہونے والوں میں اے ایس پی نیو ٹاون عمران خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر حسن شامل ہیں۔

 

ڈی ایس پی سٹی سرکل اثر علی اور ایس ایچ او گوجر خان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد افسران کو قرنطینہ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

 

سی سی پی او راولپنڈی محمف احسن یونس کا کہنا تھا کہ تھانوں اور دفاتر میں سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنایا جارہا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں کرونا سے متاثرہ تمام افسران موجود تھے وہاں تعینات ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔

 

یاد رہے کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار پولیس اور ڈاکٹر سب سے زیادہ اس بیماری سےزیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے، اور اب تک دو ہزاد سے زائد افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں