ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سنتھیا ڈی رچی کیس پر سماعت

 

ویب ڈیسک ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کیس میں پولیس کی جانب جواب نہ جمع کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج عابدہ سجاد نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل چوہدری خانزادہ عدالت
روبرو پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔عدالت نے پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے تھے، جس کے جواب میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان الزامات کو رد کیا تھا اور امریکی بلاگر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment