تیل بحران پر حکومتی رپورٹ تیار

پٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کی ابتدائی رپورٹ تیار ہو گئی ہے، اطلاعات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےبجائے پٹرول کی قیمت میں کمی کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی اورطلب میں اضافہ کےباعث تیل بحران پیدا ہوا، اور مزید یہ کہ عوام نے پٹرول سستا ہونے کےباعث ضرورت سے زیادہ پٹرول خریدا۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ملک میں کوئی قلت نہیں ہے، اب مقامی پیداواراوردرآمد کا بندوبست ہوچکا ہے، اور آئندہ دوروزمیں پٹرولیم بحران مکمل ختم ہوجائےگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالےپٹرول پمپس کےخلاف کارروائی ہوگی۔

یاد رہے ملک میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ملک بھر میں تیل کی مصنوعی کمی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے عوام. کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں