بھارت کی دوبارہ ہرزہ سرائی، دفتر خارجہ کا موئثر جوابی وار

ویب ڈیسک ۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء کی دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیوں پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےکہتی ہیں کہ بھارت کو گذشتہ برس فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز ترین اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے عزم کا بھرپور مظاہرہ کر دیا تھا۔

قبل ازیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے اڑیسہ کے عوام سے ورچول خطاب میں پاکستان کو دوبارہ دھمکیاں دیں اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہے,دنیا جان لے بھارت اپنی سرحدوں میں کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا امیت شاء نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پہلے دور میں بھی پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے ماضی میں بھی پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اس دعویےکو جھوٹا اور لغو قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا کہ اُس نے 28 ستمبر، 2016 کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کے زیر انتظام علاقے میں ’سرجیکل سٹرائیک ‘ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ تباہ کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں