ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب میں خلل کا معاملہ، سمری وفاقی کابینہ کوبجھوا دی


ویب ڈیسک۔ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب میں خلل کے معاملے پر وزارت پانی و بجلی نے معاملے کی انکوائری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کوبجھوا دی

ڈپٹی چیرمین پلاننگ جہانزیب خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی میں سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصراورسیکریٹری صنعت وپیداوارافضل لطیف کوبھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی کیلئے یک نکاتی ٹی اوآربھی تجویز کیے گئے ہیں، کمیٹی ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب میں خلل ڈالنے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، کمیٹی پندرہ دنوں میں تحقیقات کرکے رپورٹ کابینہ کوپیش کرے گی، وفاقی کابینہ آج وزارت پانی و بجلی کی سمری کی آج منظوری دے گی۔

یاد رہے پچھلے ماہ پاکستان میں پانی کی نگرانی کے لئے دریائو ں پر ٹیلی میٹر نظام کی تنصیب کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو کہ چند نامعلوم وجوہات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.