وفاقی ملازمین کا دھرنا 12 جون تک مؤخر


اسلام آباد ویب ڈیسک ۔ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے و مساوی حقوق کا معاملہ پر ملازمین کی جانب سے وزارتِ خزانہ کے سامنے جاری علامتی دھرنا 12 جون تک مؤخر کردیا گیا ۔

وفاقی سیکریٹریٹ میں علامتی قلم چھوڑ ہڑتال بھی 12 جون تک مؤخر کردی گئی۔ وفاقی سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کور کمیٹی کے ایک رُکن وزارتِ خزانہ کے افسر کا عملہ ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے افسر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔

وفاقی سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی سربراہ رحمٰن باجوہ کا کہنا ہے کہ صرف علامتی احتجاج مؤخر کیا گیا۔ 12 جون ڈی چوک دھرنا ہر صورت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کرونا کے پیشِ نظر احتجاج میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.