پاکستان میں کرونا سے مزید ھلاکتیں، تعداد 2172 ہو گئی

ملک میں کوروناکےمریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ، تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار317 ، جبکہ کورونا سےاموات کی تعداد 2172 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں ایک روز میں 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں کوروناسےاب تک 35018 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 کرونا ٹیسٹ کئے گئے
پنجاب میں 40 ہزار 819 ،سندھ میں 39 ہزار555 افرادکوروناسےمتاثر ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں 14006،بلوچستان میں 6788 افرادمیں کرونا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،
گلگت بلتستان میں 952 ،اسلام آبادمیں 5785 افرادکورونا کا شکار ہوئے ہیں، آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 412 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں 14 سو وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹرپر موجود ہیں
پنجاب میں سب سےزیادہ 773 اموات ہوئیں اور خیبرپختونخوا میں 587، سندھ میں 679 ،بلوچستان میں58اموات ہوئیں ہیں ۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جولائی تک ملک میں کرونا کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بچنے ک لیے ھمیں احتیاطی تدابیر کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment