جانئیے رواں سال اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کتنا اضافہ اور کمی ہوئی ؟

ویب ڈیسک ۔ ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات کا ڈیٹا سامنے آگیا ہے، ایک سال میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13روپے 13پیسے کا اضافہ ہوا،ایک سال میں چینی کی قیمت 68.08 روپے سے بڑھ کر 81.21روپے فی کلو ہو گئی، اسی عرصے کے دوران آٹے کا 20کلو کا تھیلا 175روپے مہنگا ہوا، آٹے کا 20کلو تھیلے کی قیمت 797روپے سے بڑھ کر 972روپے ہوگئی۔

گذشتہ ایک سال کے دوران چھوٹا گوشت 95روپے فی کلو مہنگا ہوا، چھوٹے گوشت کی قیمت 847روپے سے بڑھ کر 943روپے فی کلو ہوگئی، بڑے گوشت کی قیمت میں 45روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، بڑے گوشت کی قیمت 407روپے سے بڑھ کر 452روپے فی کلو ہوگئی، ایک سال میں چکن برائلر مرغی فی کلو 38 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، مرغی کی قیمت 185روپے سے بڑھ کر 223 روپے فی کلو ہوگئی۔

دال مونگ 126،دال ماش 83،دال مسور 41روپے، دال چنا 17روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

دال مونگ کی قیمت 157سے بڑھ کر 283روپے فی کلو ہوگئی، دال ماش کی قیمت 166روپے سے بڑھ کر 249روپے فی کلو ہوگئی، ایک سال میں دال مسور کی قیمت 121روپے سے بڑھ کر 162روپے فی کلو ہوگئی، دوسری طرف ایک سال میں ٹماٹر 15، پیاز 18 روپے فی کلو سستے ہوئے۔

ایک سال میں تازہ دودھ 8 روپے فی لیٹر اور دہی 8 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دودھ کی قیمت 88سے بڑھ کر 96 اور دہی کی قیمت 102سے بڑھ کر 110روپے فی کلو ہوگئی، ایک سال میں چاول 8روپے،گڑ 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا

ایک سال میں بجلی 2 روپے 58 پیسے فی یونٹ، گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوئ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 97 روپے، پیٹرول 40 روپے 16 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 46روپے 67 پیسے، لائٹ ڈیزل 50 روپے 48پیسے سستا ہوا اسی طرح مٹی کا تیل بھی 62 روپے 9 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment