ٹڈی دل کے خلاف آپریشن، 8700 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا: این ڈی ایم اے


ویب ڈیسک ۔ ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 46 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے جبکہ 8700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے کا سپرے کیا گیا، اس دوران پنجاب کے کسی بھی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخوا،10، اور سندھ کے 5 اضلاع متاثر ہیں۔ بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع اور کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں۔ سندھ میں خیرپور، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے کسی بھی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1119 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 46 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 8700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گی۔ بلوچسستان میں 7600 ہیکٹر رقبہ اور خیبر پختونخوا میں 600 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 500 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں5 لاکھ 38 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ پشین میں 170 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی سپرے کیا گیا


Leave A Reply

Your email address will not be published.