کوروناوائرس سے دنیا بھرمیں ہلاکتیں 4 لاکھ 13ہزارسےتجاوز،73لاکھ سےزائد متاثر


ویب ڈیسک ۔ مہلک وائرس کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 4لاکھ 13 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 73 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا سے امریکا میں اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 14ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 45 ہزار549 سے زائد ہے۔ برازیل میں مزید1185 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 38ہزارسے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 42ہزار سےزائدہوچکی ہے۔ روس میں 6 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد4 لاکھ 85 ہزارسے زائد ہے۔ اٹلی میں کوروناسے 34 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔اسپین میں27 ہزارسے زائدافرادموت کےمنہ میں چلےگئے۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 89 ہزار سے زائدہے۔ فرانس میں کورونا سے 29ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 54 ہزارسے زائد ہے۔ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 286افراد ہلاک، اموات کی مجموعی تعداد 40ہزارسے زائد افرادہلاک اور2لاکھ 89 ہزارسے زائدافرادمتاثرہیں۔ پیرو میں 5738 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 203,736کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمنی 8831 ،میکسیکو میں 14,649 افراد لقمہ اجل بن چکےہیں ۔ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 7,750 جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 76ہزار سے زائد ہوگئی ۔ ایران میں 8 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترکی میں 4ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 72ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ کورونا سے دنیابھر میں 36لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.