کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات


ویب ڈیسک ۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات، چودھری طاہر جاوید کہتے ہیں سی ڈی کے پیسے ابھی طے نہیں ہوئے، سبسکرپشن اور رینیول فیس ہم نے جمع کروانی ہے، کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کردیا

 

پیمرا ہیڈکوارٹر میں چیئرمین سلیم بیگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا کہ چیئرمین پیمرا سے ملاقات ہوئی ہے ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کیبل آپریٹرز کو آئی پی ٹی وی کا لائسنس لینے کی اجازت دی ہے جبکہ سی ڈی کے پیسے ابھی طے نہیں ہوئے ، چیئرمین پیمرا نے اپنے ریجنل دفاتر سے اس معاملے پر تفصیلات مانگی ہیں ۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شیخ اعجاز نے کہا ہمارا سارا کاروبار اشتہارات پر چلتا ہے کورونا کے دنوں میں اشتہارات نہیں مل رہے حکومت سے درخواست ہے وہ پیمرا کے لیے فنڈز کا بندوبست کریں تاکہ کیبل آپریٹرز کو ریلیف مل سکے، انہوں نے کہا کوویڈ 19 کے دور میں کیبل آپریٹرز عوام کو تفریح فراہم کررہے ہیں حکومت ان کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کرے


Leave A Reply

Your email address will not be published.