ارکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کرونا وائرس سے متاثر

ویب ڈیسک ۔ اراکین پارلیمنٹ میں کورونا وائرس مثبت آنے کا سلسلہ جاری ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف۔ قصورسے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رشید احمد، اقلیتی کمیشن کے سربراہ چیلا رام اورتحریک انصاف کے رکن ڈاکٹررمیش کمارمیں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ۔۔

 

مسلم لیگ نے کے رہنماء احسن اقبال کورونا میں مبتلا ہوگئے، سینیٹر ثناء جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ تحریک انصاف کے فرخ حبیب کا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا جبکہ عثمانv قادری کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آگئی، اب تک 22 اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکارہوچکے ہیں۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکارہوگئے ہیں، پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے مزید 22 ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد کورونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی، این آئی ایچ نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ پارلیمنٹ ہاؤس کو بھجوا دی، پارلیمنٹ ہاؤس سے 71 سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے،

متعلقہ خبریں

Leave a Comment