وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کورونا سے انتقال کر گئے


وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کورونا سے انتقال کر گئے

ویب ڈیسک ۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

 

وزارت آبی وسائل کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کے چچا عثمان واوڈا کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔

 

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے چاچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم عثمان واوڈا کا انتقال کوروناکے باعث ہوا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2300 سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں۔

 

کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جب کہ سندھ کے وزیر کچی آبادی اور پنجاب کے وزیر اقلیتی امور سمیت کئی اراکین اسمبلی وبا کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.