کرونا کے حملے جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 834 ہو گئ


ویب ڈیسک ۔ کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بتدریج جاری، ایک دن میں 26 ہزار 573 ٹیسٹ میں سے 5 ہزار 834 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی، جبکہ 101 افراد جاں بحق بھی ہو گئے، ملک بھر میں کورنا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیئے گئے، سب سے زیادہ پنجاب میں 45 ہزار 463 افراد کورنا کا شکار ہیں ،، سندھ میں 43 ہزار 790،خیبرپختونخواہ 15 ہزار 206،، بلوچستان 7 ہزار 335،، اسلام آباد 6 ہزار 236،، گگلت بلتستان ایک ہزار 18 اور آزاد کشمیر میں 488 مریض زیر علاج ہیں ،، ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 536 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورنا وائرس اب تک 2 ہزار 356 مریضوں کی جان لے چکا ہے، پنجاب میں 841، سندھ 738، خیبرپختونخواہ 619، بلوچستان 73، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان 14 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کورونا مریضوں کےلیے 25 ہزار 730 بیڈ مختص ہیں۔ پانچ ہزار 433 بیڈز کے ساتھ آکسیجن اور کورونا بیڈز کے ساتھ 1400 وینٹی لیٹرز کی سہولت موجود ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.