قائد حذب اختلاف شہباز شریف کورنا کا شکار

ویب ڈیسک ۔ قائد حذب اختلاف شہباز شریف کورنا کا شکار ہو گئے ہیں، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہےاور انھوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر آئسولیٹ کرلیا۔

(ن) لیگ کے پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں اور صحت کاملہ کی دعا کی ہے، عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے، ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی بھی پیشکش کی، 9 جون کو شہباز شریف نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے،

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment