چینی، آٹے کے بعد مہنگے گھی کے خلاف بھی ایکشن کا امکان

چینی، گندم اور پٹرول مافیا کی جانب سے عوام سے اربوں روپے بٹورنے کے بعد گھی مالکان نے اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔

دستاویزات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے سی سی پی کو خط لکھا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قمیتں کم نہ کرنے پر ملک کے گھی مالکان نے خلاف کاروائی کی جائے۔ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت کو رمضان میں گھی کی قمیتیں کم کرنے کے حوالے سے ایسوسی ایشن سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد وزارت نے بناسپتی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کی تھی اور انہوں نے قمیتیں پچاس روپے تک کم کرنے کی بھی بات کی تھی، لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اب وزارت نے سی سی پی کو ہدایت کی ہے کہ اپ اپنے قوانین کے مطابق گھی مالکان کے خلاف کاروائی کرے۔

واضح رہے اس سے قبل چینی اور آٹے کے حوالے سے ہونے والی انکوائری میں ملک کے بڑے بڑے نام سامنے آئے تھے جو چینی مہنگی کرنے کے علاوہ غیر قانونی کاموں میں بھی ملوث نکلے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیر اعظم کو ایک رپورٹ پیش کی جس کے بعد اسے پبلک کر کے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment