آن لائن کلاسز کے خلاف ایچ ای سی کے سامنے طلبہ سراپا احتجاج


اسلام آباد ۔ آن لائن کلاسز کے خلاف ایچ ای سی کے سامنے ملک بھر کے طلبہ سراپا احتجاج، کشمیری طلبا نے  کفن پہن کر احتجاج میں حصہ لیا۔

کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد کے طلبا نے ایچ ای سی سسٹم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اکیڈمک فیس کے علاوہ ، بسز ، لائبریری ہاسٹل فیس کی وصولی ناجائز ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک جان لیوا مرض ہے، اس وبا کے پیش نظر آن لائن امتحانات لینا زیادتی ہے،ایس اور پیز کے تحت کوئی نیا طریقہ کار وضع کیجائے،طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایچ ای سی کے باہر کئی احتجاج کیے جا چکے ہیں مگر ھمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے۔

 

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.