اشیائےخردونوش مہنگی کیوں ہوئیں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزراء،چاروں صوبوں کے حکام شریک ہونگے، وزیر اعظم کو پرائس کنٹرول پر بریفنگ دی جائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنے پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کو آٹا چینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی پر بریفنگ دی جائے گی، اور مزید وزیر اعظم عمران خان پرائس کنٹرول سے متعلق ہدایات دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں