کرونا کے حملے جاری، اسلام آباد سمیت 20 شہروں میں صورتحال شدید تشویشناک

اسلام آباد ۔ کورونا وائرس سےکراچی ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ اوراسلام آباد سمیت 20 شہروں صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، ہاٹ اسپاٹ کے گئے علاقوں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے جولائی تک 2150 آکسیجن بیڈز کی دسیابی کی یقین دہانی کروا دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا روزانہ کی بنیادوں پراجلاس ہوا جس میں ٹیسٹنگ،ٹریسنگ اورقرنطینہ حکمت عملی سمیت ہاٹ اسپاٹس کا جامع جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاق سمیت چاروں صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک کے 20 شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،

دیگرشہروں میں فیصل آباد، ملتان ،گجرات،گجرانوالہ ،سیالکوٹ راولپنڈی ، حیدرآباد ، سکھر ، گھوٹکی ،لاڑکانہ اورخیرپورمیں صورتحال تشویشناک ہے سوات ، ڈی جی خان ، مالاکنڈ اورمردان بھی ہاٹ اسپاٹس ہیں

اسلام آباد کے سیکٹرجی 6 ،جی 7، آئی 8 ، آئی 10،غوری ٹاؤن اوربھارہ کہومیں بھی صورتحال تشویشناک بتائی گئی ، اجلاس میں آکسیجن بیڈز ور وینٹی لیٹرزکے حوالے سے بتایا گیاکہ جون میں مزید 1ہزاراورجالائی میں 1150 فراہم کیے جائیںگے ، جولائی کے اختتام تک 2150 اکسیجن بیڈردستیاب ہونگے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment