انڈین ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد: انڈین ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکارصبح گاڑی تیز رفتار سے چلارہےتھے، اس دوران تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث بھارتی اہلکاروں نے ایک شخص کوگاڑی کے نیچے کچل دیا،گاڑی کے نیچے آنے والا شخص شدید زخمی ہے،۔

انڈین ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، فرار ہونیوالےانڈین ہائی کمیشن اہلکاروں کو موقع پر موجود شہریوں نے پکڑلیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment