عظمی کاردار کو سپوکس پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

نیوز ڈیسک ۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمی کاردار کی آڈیو کال لیک ہونے کے بعد پنجاب چیپٹر کے اراکین میں اختلافات سامنے آ گئے۔ عظمی کاردار کو سپوکس پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایم پی اے عظمی کاردار کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی تھی جس انہوں نے خاتون اول پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
قبل ازیں پاکستان کے ایک معروف اینکر منصور علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونے والی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment