وزارت خارجہ نے بھارتی اہلکاروں کے بارے میں سیکرٹریٹ پولیس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ۔آج صبح شہری کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کر کے بھاگنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کے بارے میں وزارت خارجہ نے سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد کو بھارتی اہلکاروں کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے، دونوں بھارتی اہلکاروں کے نام سلوادیس پاؤل اورداواموبراہمو ہیں اور انکا سٹیٹس نان ڈپلومیٹک ہے۔

یاد رہے آج صبح بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کے بعد فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کوموقع پرگرفتارکرلیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے،پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو باہر نکلنے کی بلکل بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment