عمران خان آج سے سندھ کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج شام اسلام آباد سے دورہ سندھ کے لئے روانہ ہوں گے,شام سات بجے کے قریب کراچی پہنچیں گے پجہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم عمران خان کا کراچی ائرپورٹ پر استقبال کریں گے اس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی باضابطہ ملاقات آج ہوگی، کورونا کی صورتحال ،صوبے اور وفاق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج رات ہوگا جس می گورنر عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، علی زیدی، فیصل واوڈا ،طشتری طرح م شیر زمان، حلیم عادل شیخ شریک ہوں گے، اجلاس میں سندھ میں کورونا کی وبا، احاطہ شَہابَہس ایمرجنسی کیش اور عوامی مشکلات پر بات ہوگی

وزیر اعظم عمران خان آج رات کراچی میں ہی قیام کریں گے، چیف سیکریٹری سندھ وزیر اعظم کو کورونا کی صورتحال، مریضوں کی تعداد ،علاج معالجہ بارے بریفنگ کل دیں گے

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے

وزیر اعظم سے ایم کیو ایم، جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کی ملاقات بھی کل طے پاگئی، کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوگی، مسائل دریافت کریں گے۔

وزیر اعظم اس منفرد دورے کے اندرون سندھ عوام کے مسائل اندرون جاکر خود سنیں گے، کل پی پی پی کے گڑھ لاڑکانہ پہنچیں گے، سیف اللہ ابڑو استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم سے لاڑکانہ میں تحریک انصاف اندرون سندھ کی قیادت اور اتحادی ملاقات کریں گے، لاڑکانہ میںاحساس ایمرجنسی کیش سنٹر اور ہیلتھ پروفیشنلز سے بھی ملاقات کرکے ان کی ضروریات پر بات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد واپسی بھی کل شام کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment