ملک بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے

نیوز ڈیسک ۔ کورنا وائرس کی صورتحال سنگین ہونے کے باوجود ملک بھر میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عملدرآمد میں غفلت جاری بتدریج جاری ہیں، ایک دن میں 12 ہزار سے زائد ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر دکانیں ، کارخانے اور گاڑیان سیل اور جرمانے کیئے گئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نمائیندوں نے بزریعیہ ویڈیو لنک شرکت کی، جس میں کورنا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 12 ہزار 400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 1512 مارکیٹوں، 14 انڈسٹریز اور 1466 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ ٹریسنگ اور کورنٹائن پالیسی کے تحت مُلک بھر میں مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment