اسلام آباد پولیس نے بھارتی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد:  گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں شہریوں کی جانب سے تشدد کا کیس تھانہ سیکرٹریٹ میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کی مدعیت میں نامعلوم شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز دو بھارتی کمیشن کے اہلکاروں نے گاڑی سے شہری کو زخمی کر دیا تھا، حادثے کے بعد بھارتی اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں شہریوں نے بھارتی اہلکاروں کو پکڑ کر زدو کوب کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھارتی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا اور پولیس کے مطابق بھارتی اہلکاروں سے دس ہزار جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment