گیس کمپنیوں کا گیس کی بنیادی قیمت میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک ۔ گیس کمپنیوں کا گیس کی بنیادی قیمت میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 2021.2020 کے لیے مانگا گیا ہے۔

سوئی نادرن کی گیس قیمت میں 100 فیصد تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، کمپنی کی جانب سے گیس قیمت میں 622 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے صارفین پر290 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سوئی سدرن کی جانب سے گیس قیمت میں 20 فیصد اضافے کا کہا گیا ہے، کمپنی نےگیس کی بنیادی قیمت میں 85 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا 

گیس کمپنیوں کی جانب سے اضافہ یکم جولائی 2020 سے لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

اوگرا گیس کمپنیوں کی درخواست پر 24 اور 25 جون کو سماعت کرے گا، اوگرا فیصلے کے بعد حکومت صارفین کی مختلف کٹیگریز کے لئے قیمتوں کاتعین کرے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment