کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

نیوز ڈیسک ۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جسے میں شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہمدردانہ رویے کو سراہ رہے ہیں۔

گلی می موجود سی سی ٹی وی فوٹیج میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلی میں واردات کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈیلیوری بوائے گاہک سے پیسے لے کر جیسے ہی موٹر سائیکل کی طرف آتا ہے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو پہنچ کر اسے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو فوڈ ڈلیوری بوائے سے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر چیزیں چھین لیتا ہے جب کہ اس دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور بازو سے اپنے آنکھوں کو چپھاتے ہوئے رو پڑا۔

بظاہر اس ویڈیو میں ایسا لگتا ہےکک نوجوان سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو اس پر ترس آگیا اور چھینی ہوئی تمام چیزیں لڑکے کو نہ صرف واپس کیں بلکہ اسے گلے بھی لگایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والا ملزم بھی رائیڈر سے ہاتھ ملاتا ہے اور ملزمان جاتے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے پھر ہاتھ ملاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تھپتھپاتے ہیں۔

ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر کو روتا ہوا دیکھا گیا۔

پاکستان میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ ملزمان اپنے ٹارگٹ سے کسی طور پر متاثر ہوئے ہوں اور اسے لوٹا گیا سامان واپس کرکے گلے لگایا ہو۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کراچی کے کس علاقے یا کس تھانے کی حدود کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment