ملک بھر میں کرونا کے حملے جاری،مزید 136 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید مہلک ہو گئے، ملک میں ایک ہی دن میں کورونا سے ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوا ہے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے مزید 136 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2975 ہوگئی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ  کورونا کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میںچوبیس گھنٹوں میں مزید 5839 کیسز ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزاد 760 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیاد ہے، پنجاب میں کورونا کیسز 58 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 57868 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 19107، بلوچستان میں 8437 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز 9242، گلگت میں 1164، آزاد کشمیر میں 703 ہوگئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

 

پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1149 ہوگئی، سندھ میں 886، خیبر پختونخواہ میں 731 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، بلوچستان میں 89 ، اسلام آباد میں 90 اور گلگت میں 17 اموات ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

 

اس وقت ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7862 مریض زیر علاج ہیں اور کورونا سے متاثرہ 58437 مریض صحتیاب ہوگئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment