روات میں ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

راولپنڈی ۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے نواحی علاقے روات, جی ٹی روڈ کلیام موڑ کے مقام پرقائم خوردنی تیل کے ڈپو میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

 

آگ کو بجھانے کیلئے راولپنڈی, اسلام آباد, کلرسیداں گوجرخان اور بحریہ ٹاون کی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا، شام گئے تک آگ پر قابو پایا نہ جاسکا پاک فوج کے دستے نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے ۔

اٹھارہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعدآگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، آگ لگنے کی وجوہات کا اندازہ کولنگ کے عمل کے بعد ہی لگایا جائے گا۔

پنتیس کنال رقبہ پر موجود ہر شے مکمل جل کر راکھ ہوگی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ڈپو کی عمارت کا زیادہ تر حصہ زمیں بوس ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام تر ریسکیو آپریشن میں تاحال کوئی بھی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment