عدالت کا شوگر انکوائری رپورٹ پر کارروائی روکنے کا حکم

نیوز ڈیسک ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے کیس میں پنجاب کے گنے کے کاشتکاروں کے فریق بننے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا

 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کو 19 جون کو باقی درخواستوں کے ساتھ کیس مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

 

صفدر شاہین ایڈووکیٹ گنے کے کاشتکاروں کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گنے کے کاشتکاروں کا شوگر ملز ایسوسی ایشن کے کیس سے براہ راست تعلق ہے۔

 

عدالت نے گیارہ جون کو شوگر انکوائری رپورٹ پر کارروائی روکنے کا حکم جاری کیا، استدعا کی گئی کہ عدالت اس کیس میں کاشتکاروں کا موقف بھی سنے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کاشتکاروں کا موقف بھی سنا جائے، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی

متعلقہ خبریں

Leave a Comment