وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاڑکانہ، اتحادیوں کا ملاقات سے انکار

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ کل سے سندھ کے دو روزہ دورہ ہر ہیں، اس دورہ میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ میں اتحادی سردار ممتاز بھٹو سے بھی ملاقات متوقع تھی، مگر اطلاعات کے مطابق ان کے اتحادی ممتاز بھٹو اور امیر بخش بھٹو نے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔

 

سردار ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے نمائشی ملاقاتوں کی خواہش نہیں، وزیر اعظم دو سال بعد یہاں کیا کرنے آ رہے ہیں، عمران خان نے الیکشن سے پہلے جو وعدے اور دعوے کئے تھا ان کا کیا بنا۔

 

امیر بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی عزائم کے لئے اپنا کندھا پیش نہیں کر سکتے۔

 

مزید دونوں رہنماؤں ممتاز بھٹو اور امیر بخش بھٹو نے کا احساس پروگرام کی تقریب اور مقامی پارٹی رہنما سیف ابڑو کی طرف سے وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ میں بھی شرکت سے معزرت کر لی۔

 

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اندرون سندھ میں پارٹی رہنماوں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment