مشیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس ختم، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اور کامیاب جوان پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو سود کی ادائیگی کیلئے کیش سپورٹ اوروزیراعظم یوتھ بزنس لون اور کامیاب جوان پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے میڈیا کیمپین کیلئے 50 کروڑ اور پی آئی اے کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپےفراہمی کی منظوری دی گئی ہے ۔

پاکستان اٹامک انرجی کیلئے 1ارب 30 کروڑ روپے ضمنی گرانٹ کی منظور کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز بھی منظور کیے گئے ہیں ۔

رابطہ کمیٹی اجلاس میں این ڈی ایم اے کیلئے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 7 ارب روپے 94 کروڑ سے زائد فنڈز اور ایرا کی فنڈز ایڈجسٹمنٹ بھی کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment