مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے

ویب ڈیسک ۔ اسلام آباد مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے انسداد کورونا کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے سمیت پنجاب میں ٹڈی دل کے خاگمے کیلئے 10 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے جاری اعلامئے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف شعبوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی، جس میں پنجاب میں ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی، پی آئی اے کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے کی فراہمی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ، رینجرز کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری شامل ہے، یہ رقم ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کو ڈیوٹی الائونس کیلئے فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات کو میڈیا پر کورونا مہم چلانے کیلئے 50 کروڑ روپے کی فراہمی کی منظوری، کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے 7 ارب 94 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری بھی شامل تھی، یہ سامان چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے خریدا گیا۔

ای سی سی نے سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 4.5 ارب کی فراہمی، مسابقتی کمیشن کو مختلف اخراجات پورے کرنے کیلئے 8 کروڑ روپے کی فراہمی، ایف سی نارتھ کو مختلف مقامات پر کیروسین آئل کی خریداری کیلئے 10 کروڑ روپے اور نجکاری کمیشن کے ملازمین کے اخراجات کی مد میں 80 لاکھ 93 ہزار کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے کاروبار والوں کیلئے اسکیم کی بھی منظوری دی، جس کے تحت 80 کروڑ ٹرن اوور والے ایس ایم ایز کا 60 فیصد نقصان حکومت برداشت کرے گی تاہم ایس ایم ایز ورکرز کو ملازمت سے نہ نکالنے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment