بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ ائیرپورٹ پر ہونگے، معید یوسف

اسلام آباد ۔ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے جن مسافروں میں وائرس کی علامات ہوں گی ان کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

 

معید یوسف کا کہنا تھا کہ 18 مہینے میں 9 لا کھ80 ہزار افراد بیرون ملک روزگار کے لیے گئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 8 ائیرپورٹس آپریشنل ہیں، بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کے کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔

 

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو چھٹیوں پر ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ ابھی واپس نہ آئیں،جن لوگوں کی بیرون ملک نوکریاں ختم ہوچکیں ان کو پہلے آنے دیں۔

 

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ 80 ہزار افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے جب کہ کورونا کے باوجود 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان میں آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کی امداد پر شکریہ اداکرتا ہوں۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے گرین سگنل دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment