پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس مزید 118 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک ۔ ملک بھر میں کورونا کے وار بدستور جاری ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 118 افراد کرونا وائرس سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 5 ہزار 358 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

سب سے زیادہ پنجاب میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخواہ 19 ہزار 613 ، اسلام آباد 9 ہزار 637 ،،بلوچستان 8 ہزار 794، گلگت بلتستان ایک ہزار 213 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض زیر علاج ہیں ،، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

کورونا وائرس نے آج پھر مزید 118 افراد کی زندگیاں نگل لیں، ملک بھر میں اموات کی تعداد 3093 ہو گئی، پنجاب میں ایک ہزار 202 ، سندھ 916 ، خیبرپختونخواہ 755 ، اسلام آباد 94، بلوچستان 93 ، گلگت بلتستان 18 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

این سی او سی کے مطابق اب تک 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

 

پنجاب کی صوبائی حکومت نے لاہور میں کرونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے، جبکہ ملک بھر کروناوائرس کے پیشِ نظر سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment