حکومت کا تافتان بارڈر تجارت کے لیےکھولنےکا فیصلہ

اسلام آباد ۔ وزارت داخلہ نے ایران کے ساتھ ملحقہ تافتان بارڈر کو 7 روز تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بارڈر کھولنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہو گا، اسی سلسلے میں وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

یاد رہےایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کے باعث بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے زائرین سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی تھی لیکن اب حکومت نے اس پابندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment