حکومت کا سردار اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے اپنے ناراض اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مزاکرتی کمیٹی کو سردار مینگل کو منانے کا ٹاسک دیا ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے سردار مینگل کے تحفظات دور کرنے کا بھی کہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ 6نکاتی معاہدے پر عملدرآمد ہوگا، گزشتہ روز شبلی فراز کا بھی بی این پی مینگل سے رابطہ ہوا تھا ۔

 

نے اعلان سے پہلے اختر مینگل نے حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ہر سطح پر نظرانداز کئے جانے کا کیا جواز ہے۔ 56 ملین ڈالرز کی امداد آئی، بلوچستان کو کیا ملا ؟ ہمارے لوگ بچوں کو تعلیم سے اٹھا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ پڑھ لکھ کر ملازمت مانگیں گے تو پھر ہم کیا دیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment