اتحادیوں کے خدشات پر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس  میں اسد عمر پرویز خٹک اسد قیصر شفقت محمود بابر اعوان شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے پرویز خٹک کو اتحادیوں کے خدشات دور کرنے سے متعلق ٹاسک دیا ،اجلاس میں بی این پی مینگل سے ہونے والے مذاکرات اور رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں بی این پی مینگل کے چھ مطالبات کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،جن نکات پر عمل نہیں ہوا ان کی وجوہات بی این پی مینگل سے شئیر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، بی این پی مینگل سے دوبارہ باضابطہ رابطہ کیا جائے، وزیراعظم نے کہا کہ بی این پی مینگل کے مطالبات اور خدشات دور کئے جائیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ بی این پی سمیت تمام اتحادی ہمارے لئے اہم ہیں، اتحادیوں کو ناراض نہیں کرینگے ان کے خدشات دور کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment