عمران فاروق قتل کیس کے فیصلے پر اہلیہ شمائلہ فاروق کا ردعمل آ گیا

 

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے فیصلے پر ان کی اہلیہ شمائلہ فاروق کا رد عمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ دو چیزیں بہت طاقتور ہیں صبراور وقت، مجھےشروع سےاللہ پریقین تھا،جو بھی فیصلہ ہوا وہ بہتر ہے۔

شمائلہ فاروق نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، زندگی دکھ میں گزاررہی ہوں، اللہ دشمن کوبھی یہ وقت نہ دکھائے۔

اد رہے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا عمران فاروق کے قتل کا حکم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment