سوات:مٹہ میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

سوات (نیوز ڈیسک) سوات کی تحصیل مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی، جاں بحق بچوں میں دو کمسن بھائی بھی شامل ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے گاؤں نوخارہ میں حکیم خان نامی شخص کے گھر کی چھت سے گرگئی۔ پولیس کے مطابق چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ تین بچوں میں محمد عاصم ، ساجد اور الماس دختر اکبر علی شامل ہیں۔

 

مقامی لوگوں اور پولیس نے نعشوں اور زخمی خاتون کو ملبے سے نکالا، زخمی خاتون کو مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

 

 

Leave a Comment