خیبر پختون خواہ میں ضم قبائلی اضلاع میں ترقی اولین ترجیح۔ اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی خیبر پختوانخواہ کے وزیر اعلی محمود خان سے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے کے پی کے دیرینہ منصوبے چشمہ رائٹ بنک کنال ( سی آر بی سی ) کو صوبے کی زراعت کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس کی فزیبلٹی سڈی کے عمل میں تیزی لانےکی استدعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں غذائی اجناس میں خود کفالت اور فوڈ سیکیورٹی وفاقی حکومت کی بھی اولین ترجیح ہے ، لہذا اسی تناطر میں مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پی کے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے لیے ترقیاتی بجٹ میں انکا حصہ مختص کیا تاکہ وہاں کے نوجوان پا کستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment