چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حکومت اور بی این پی کے درمیان مصالحت کے لئے خود میدان میں آ گئے

اسلام آباد ۔ بی این پی مینگل کی طرف سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مصالحت کے لئے خود میدان میں آ گئے

ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی جس میں سردار اختر مینگل اورچئرمین سینیٹ کے درمیان بی این پی مینگل کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔ 

صادق سنجرانی نے کے سردار اختر مینگل کواختلافات دور کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر ہے، لیکن اختر مینگل نے چیئرمین سینیٹ کو فوری یقین دہانی سے معذرت کر لی۔

چیئرمین سینیٹ وزیر اعظم کو اختر مینگل کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

گزشتہ روز حکومت کے اتحادی سردار اختر مینگل نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment