چین نے گرفتار کیے گئے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کر دیا

ویب ڈیسک ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کو چین کے ہاتھوں مسلسل رسوائی کا سامنا ہے اور چین کے دندان شکن جواب کے بعد مودی سرکار گھٹنوں پر آگئی اور گرفتار بھارتی فوجیوں کی رہائی کیلئے منتیں کرنے لگی۔

 

بھارتی درخواست پر چین کی حکومت نے 10بھارتی فوجی بھارت کے حوالے کردیئے،ان فوجیوں کو لداخ میں سرحدی خلاف ورزی پرگرفتارکیا تھا۔

 

بھارتی فوجیوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل،3میجرشامل ہیں تاہم بھارتیوں کو ایک شرط پر چھوڑا گیا کہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گےجس پر بھارت نے بھی یقین دہانی کرادی۔

 

یاد رہے لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فوج کی سرحدیخلاف ورزی پرچینی فوجسے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور 76 زخمی ہوئے تھے۔

 

گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا تھا کہ چین-بھارت سرحد پرصورتحال کنٹرول میں ہے ۔

 

ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ بھارت کےسرحدی فوجیوں نے سرحدی خلاف ورزی کی ، بھارت صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے اورنہ ہی چین کی خود مختاری کی حفاظت کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں رہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment