ملک بھر میں کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 136 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور یومیہ ہزاروں کیسز اور درجنوں اموات سامنے آرہی ہیں۔

 

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 177 ہوچکی ہے جبکہ اموات 3165 تک جاپہنچی ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے،چوبیس گھنٹوں میں مزید 4944 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزاد 062 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ  میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اب تک سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 62 ہزار 269 ہو گئی ہے۔

 

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 678، خیبر پختونخواہ میں 20182، بلوچستان میں 8998 تک پہنچ گئی ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز 9941، گلگت میں 1225، آزاد کشمیر میں 769 ہوگئے ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 824 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ابتک  1 لاکھ 11 ہزار 106 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی۔

 

کورونا سے اب تک سندھ میں 964، خیبر پختونخواہ میں 773 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، اسی طرح بلوچستان میں 99 ، اسلام آباد میں 95 اور گلگت میں 18, آزاد کشمیر میں 15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

 

ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7496 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے متاثرہ 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • دوسری طرف ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment